GIKI

GIKI
INSTU

Monday, March 11, 2013


پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ووٹ دے گی یا کرپٹ سیاست دانوںکو؟
کالم نگار  |  اسلم لودھی
09 ستمبر 20121

ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ قومی ہیرو ہیں اور ہر پاکستانی کے دل میں ان کی عزت واحترام موجود ہے۔ ملک کی بدترین صورت حال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وطن عزیز کو بچانے کے لئے نہ صرف خود پاکستانی قوم سے رجوع کریں بلکہ روشن دماغ، ایمان دار، باضمیر اوروطن سے محبت کرنے والے ٹیکنیکل افراد کی ٹیم بنائیں جسے عوام کے ووٹوں سے کامیاب کروا کے قومی اور صوبائی سطحوں پر ایک ایسی باصلاحیت اور ایماندار حکومت تشکیل دی جائے جو نہ تو بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور نہ ڈالروں کے لالچ میں پاکستانی قوم کی عزت و ناموس کا امریکہ سے سودا کرے بلکہ توانائی، بےروزگاری، تعلیمی انحطاط، صحت کے مسائل، مہنگائی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بے رحم احتساب کا کچھ اس طرح آغاز کرے کہ اوپر سے نیچے تک ہر کرپٹ افراد کو بلاامتیاز منطقی انجام تک پہنچا کر پاکستان کو ہمیشہ کے لئے کرپشن سے پاک کردیا جائے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شخصیت اور انتظامی صلاحیتیں پاکستانی قوم سے ہرگز مخفی نہیں یہ درست ہے کہ قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے انگریزوں اور ہندوﺅں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان بنایا تھا اسی پاکستان کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کوڑیوں کے مول اور انتہائی کم مدت میں ایٹم بم بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بھارتی جارحیت سے محفوظ کر دیا ہے۔ جس پاکستان کے تحفظ کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مالی فائدے، جسمانی آرام اور فنی مہارت سمیت اپنی زندگی قربان کر دی تھی آج وہی پاکستان کرپٹ ترین سیاست دانوں، رشوت خوروں، سازشوں کا جال بننے والے بیوروکریٹوں، ان پڑھ اور جعلی ڈگریوں کے حامل اراکین اسمبلی کی ضمیر فروشیوں اور بدترین کرپشن کی وجہ سے ناکام ریاست کا روپ دھار کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ یہ درست ہے کہ پاکستان میں سیاست کو گالی بنا کے رکھ دیا گیا ہے اس لمحے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا قومی ہیرو کے مرتبے پر فائز ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی پاکستان کو کرپٹ سیاست دانوں کے ہاتھوں لٹتا، ٹوٹتا اور بکھرتا دیکھتے رہیں یا آگے بڑھ کے اپنے اور اپنے بااعتماد ساتھیوں (ہر شعبے کے ماہراور تعلیم یافتہ افراد) کو ساتھ لے کر درپیش تمام مسائل اور خرابیوں سے پاک کرکے پاکستان کو ایک آزاد اور خوشحال وطن بنانے کے لئے میدان میں اتریں۔ مسائل اور کرپشن کی دلدل میں ڈوبے ہوئے پاکستان کو قائداعظمؒ کا پاکستان بنا کر دم لیں۔ سچ تو یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں اور سیاست دانوں کے مقابلے میں آج اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان امید کی کرن دکھائی دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان، پاکستانی قوم پر احسان عظیم کرتے ہوئے میدان سیاست میں اتریں اور متوقع الیکشن میں ایسے روشن دماغ، باصلاحیت اور ایماندار افراد کو بطور امیدوار کھڑا کریں جس طرح انہوں ایٹمی میدان میں اتر کر ایک ایسی محنتی اور وفا شعار ساتھیوںکی ٹیم بنائی تھی جس نے نامساعد حالات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کو ایٹم بم اور غوری میزائل کا تحفہ دیا یہ پاکستانی قوم کی آزمائش ہے کہ وہ پاکستان کو بھارت جیسے ازلی دشمن سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی قائم کردہ ”تحریک تحفظ پاکستان“ کا ساتھ دیتے ہیں یا پھر انہی ضمیرفروش، مفاد پرستوں، کرپٹ اور خائن سیاست دانوں کو اپنے ووٹ کا حقدار تصور کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو بھکاری اور ناکام ریاست بنا کر رکھ دیا ہے اور اس کے تمام مالی وسائل لوٹ کر اپنی اپنی تجوریوں میں محفوظ کر لئے ہیں۔ اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ پاکستان کو آزاد اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں یا بھارت اور امریکہ کے قدموں میں گرا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔
میاں چنوں ( عمر فاروق نمائندہ میٹرون نیوز میاں چنوں سے) حکمرانوں نے پانچ سالوں میں عوام کو بیدردی سے لوٹا ملکی معیشت کو داو

¿
سیاستدان کس منہ سے عوام میں جائیں گے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانی قوم کا سرمایا ہیںمحسن پاکستان کو اس الیکشن میں کامیاب کرواکر ملک کا وزیر اعظم بنائیں ملک کی تقدیر بدل جائے گی انجینئر امتیاز حسین شاہ صو بائی صدر تحریک تحفظ پاکستان کا تحصیل پریس کلب میاں چنوںمیں پریس سے خطاب انہوں نے مزید کہا کہ جب ڈاکٹر عبد القدیر خاں وطن آ ئے تو انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا جذبہ لے کر خیموں میں بیٹھ کر ایٹم پر کام کیا اور وہ اس وقت صرف 3000ہزار روپے تنخواہ لے کر گزارا کر تے رہے کیونکہ ان کے اندر حب الوطنی تھی اور جب وہ ریٹائرڈ ہو ئے تو ان کی پینشن صرف 4800روپے مقرر کی گئی جب کے ان کو مغربی ملکوں سے لاکھو ں ڈالر کے عوض کام کر نے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس پیش کش کو ٹھکرا دیا اور آ ج کے حکمران جو اپنے آ پ کو پاکستانی عوام کا ہمدر سمجھتے ہیں ان کے سوئس بنکوں میں لاکھو ں ڈالر موجو دہیں انہوں نے تو عوام کے ہاتھوں سے روٹی تک چھین لی اور سر پر چھت بھی نہ رہنے دی گزشتہ پانچ سا ل پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن تھے جسمیں لٹیروں کی فوج ہر طرف بے مہار دند ناتی پھرتی رہی ہے ان کے ہاتھ جو کچھ بھی آ یا انہوں نے وہ بیچ کھایا ایک سوال پر انجینئر امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حکومت کو پیش کش کی تھی کہ صرف چند ہزار روپے میں ہم ایسی ٹیکنا لوجی رکھتے ہیں جس سے ڈرون طیاروں کو تباہ کر نے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے جنگی جہاز بھی اتار ے جاسکتے ہیں حکمران صرف اور صرف ڈالروں اور اپنے ذاتی مفادات کے عوض ملکی سلا متی کو داو
¿
پر لگا رہے ہیں اور جن حکمرانوں نے عوام کو بیدری سے لوٹا ہے اگر ان میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو وہ عوام میں اب ووٹ مانگنے نہ جائیں پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ناصر رزاق ضلعی صدر تحریک تحفظ پاکستان خانیوال بھی موجود تھے ۔